جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کے مریضوں کے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی کا سخت نوٹس، حکومت کا منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو ترجمان وزارت صحت کے مطابق منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ

زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کرونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن کی 11952فی وایل منظورِ شدہ قیمت ہے جبکہ 200mg کا انجکشن 29882 اور 59764روپے فی وایل ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزانے کہاکہ زائد وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹول فری 080003727 نمبر پر درج کرائیں ، ڈریپ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گا ۔ڈاکٹر ظفر نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارھی ھے ۔مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے ،دو امپورٹرز اور بارہ لوکل مینوفیکچررز کی منظوری ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ پرایسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قانون کے مطابق ریمڈیسویر کی کم سے کم قیمت کا تعین کیا گیا ۔ڈاکٹر ظفرنے کہاکہ حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی ۔ ڈاکٹر ظفر کے مطابق واضح رہے اب تک ریمڈیسویر کی محدود مقدار صرف مریضوں کیلئے امپورٹ کی جارہی تھی ،جبکہ نئے اقدامات کے تحت اب دوا وافر مقدار میں موجود ہوگی ،یہ دوائیں مختلف ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شدید بیمار مریضوں کے لئے تقسیم کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ ایکٹیمرا انجکشن کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ کرونا میں استعمال ہونے والے انجکشن کی مختصر فراہمی کی اطلاعات پر ہم نے فوری کارروائی کی، وسیع پیمانے پر کوششوں کے بعد توسیلزوماب انجکشن کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…