جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے سالانہ 8لاکھ پاﺅنڈ رقم وصول کرتے تھے،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءطارق میر نے تمام راز اگل دیئے

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/ کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءطارق میر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے سالانہ 8لاکھ پاﺅنڈ رقم وصول کرتے تھے، بھارتی حکومت متحدہ کو مالی فنڈنگ اپنے لئے فائدہ مند سمجھتی تھی، بھارت سے ملنے والی ساری رقم الطاف حسین تک پہنچائی جاتی تھی، ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ جمعہ کواےک نجی ٹی وی چےنل کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءطارق میر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے برطانوی پولیس کے سامنے را سے میل جول اور بھارت سے رقم لینے کا اعتراف کیا ہے، کہا ہے کہ ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جس کےلئے براہ راست لندن بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سے ہماری پولی ملاقات روم میں ہوئی، جس کے بعد روم کے مختلف شہروں میں ملاقاتیں ہوئی ہیں اور بھارتی حکامنے 2010میں ہماری روم میں ہونے والی ملاقات میں ہمیں رقم دی، پہلے یہ رقم ڈالر میں ملتی تھی پھر پاﺅنڈ میں ،بھارت سے سالانہ آٹھ لاکھ پاﺅنڈ ملتے تھے، جو پہلے ہمارے پاس آتے تھے پھر مختلف ذرائع سے الطاف حسین کے پاس پہنچائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے ملنے والی ساری رقم الطاف حسین کو دی جاتی تھی جس کا صرف چار لوگوں کو پتہ تھا جن میں سے ایک میں خود الطاف حسین ،محمد انوار اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔ طارق میر نے اپنے بیان میں بتایا کہ بھارتی حکومت متحدہ کو مالی فنڈنگ اپنے لئے فائدہ مند سمجھتی تھی۔ طارق میر نے بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن بھارت سے ہتھیاروں کی تربیت بھی لیتے تھے، یہ تربیت بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے ملاقاتوں کا نتیجہ تھا، ”را“ کے افسران بھارتی وزیراعظم سے بھی ملتے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…