جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی شہری ایم کیو ایم کو پیسہ کیسے دیتے تھے؟طریقہ کار سامنے آگیا،لاکھوں پاﺅنڈز جمع کرانے کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کی برطانیہ میں پراپرٹی کمپنی میں بھارتی شہریوں کی طرف سے لاکھوں پاﺅنڈز جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کمپنی کے ایک ڈائریکٹر بھی بھارتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی نہ صرف برطانیہ بلکہ کینیڈا میں بھی پراپرٹی فرم رجسٹرڈ ہے،یورو پراپرٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ،یورو ڈویلپمنٹ اور یورو پراپرٹی کینیڈا کے نام سے قائم کمپنیوں کے اکاﺅنٹس میں تین بھارتی شہریوں نے ایک ملین پاﺅنڈ سے زائد رقم 2012 اور 2013میں جمع کرائی۔ان اکاﺅنٹس اور رقوم جمع کرانے کی تفصیلات کا علم اسکاٹ لینڈ یارڈ کو منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران ہوا،ان اکاﺅنٹس اور رقوم کی منتقلی کے ثبوت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس موجود ہیں۔ان کمپنیوں کی ملکیت الطاف حسین کے نام پر ہی ہے،الطاف حسین 25جون 2006 کو یورو پراپرٹی کمپنی کے ڈائریکٹر بنے اس کے ایک دن بعد ان کے قریبی ساتھی محمد انور کو بھی ڈائریکٹر بنایا گیا،منی لانڈرنگ کا مقدمہ بننے تک دونوں لیڈر اس کمپنی کے ڈائریکٹر رہے اور 16 جنوری 2014 کو کمپنی سے استعفیٰ دیا،اس کے بعد ایک دن کے لئے ایم کیو ایم کے رہنماں عادل صدیقی اور سہیل منصور کو ڈائریکٹر بنایا گیا اور دوسرے ہی روز استعفیٰ لے لیا گیا اس کے بعد کمپنی کے تین ڈائریکٹر بنائے گئے جن میں ارشد عبداللہ وہرا،قاسم علی اور اظہارالدین خان شامل ہیں۔اس سال 31 مئی کو بھی اس کمپنی کے اکاﺅنٹس میں 12 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…