جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اعجاز الحق کی نوازشریف کو بڑی پیشکش

datetime 27  جون‬‮  2015
Px03-029 ISLAMABAD: Jul03 – Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in a meeting with Member National Assemly Ejaz-ul-Haq at the PM House. ONLINE PHOTO
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملک میں امن وامان کی فضاءقائم کرنے کے لئے مینڈ یٹ دیا ہے۔افغانستان میںامر یکی سازش کے زریعے اکثر یت کواقلیت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مدارس میں یہ کہنا کہ دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہیں بالکل حقائق کے بر عکس ہے پاکستان میں موجود کسی بھی مدرسے کا کسی بھی دہشت گردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکاہے ۔میاں نواز شریف چاہئے تو تمام لیگیں متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ہارون آباد و فورٹ عباس میں ریکارڈ تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضیاءکے سر براہ وایم این اے اعجاز الحق نے ہارون آباد وائٹل ہاﺅس میں سنئیر صحافی علی اکبر علی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں و غلہ منڈی ہارون آبادکے تاجروں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بر سر پیکار ہے اس صورتحال میں فوج یا سیکورٹی اداروں کے معاملات کو سازش یا سیاسی انتقام کہنا انصاف کے خون کے مترادف ہے ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ ملک کی اینیٹ سے اینیٹ بجانا تو بڑی دور کی بات ہے آصف علی زرداری لاڈکانہ یا نواب شاہ بھی بند نہیں کروا سکتے ابھی تو پاک رینجرز نائن زیرو اور پاکستان سنی تحر یک مکے دفتر کا چکر لگایا ہے جبکہ بلاول ہاﺅس کی طرف تو رینجیر نے تا حال دیکھا ہی نہیں تو پہلے ہی پیپلز پارٹی کی قیادت بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر چیخنا شروع کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے چھوٹی صنعتیں لگانے کے لئے قر ضہ حسنہ دیا ہو تا تو ایک سال میں56ہزار خاندان اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو جاتے ۔مدارس کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 30لاکھ کے قر یب طلباءکی کفالت اور تر بیت کی ذمہ داری مدارس اداءکر رہے ہیں تا حال کسی بھی مدرسے سے کسی بھی دہشت گردی کا کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا ہے اگر یہ مدرسے بند کر دئیے جاتے ہیں تو لاکھوں طالب علموں کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کریں تو تمام مسلم لیگی دھڑے یکجا ہو سکتے ہیں اور یہ تمام دھڑے یکجا ہو کر میاں نوز شریف کے دست وبازو بنے گئے البتہ مسلم لیگ ن کے بغیر باقی مسلم لیگی دھڑوں کا اکھٹا ہونا بے معنیٰ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد ،فورٹعباس اور مروٹ سمیت فقیر والی و کچھی والہ میں عوام کے دیر ینہ مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔آج اس حلقہ کے کروائے گئے ریکارڈ تر قیاتی کام میری عوام سے واضح بے پناہ محبت کا ثبوت ہیں اور انشاءاللہ تعالی اس حلقہ کو بہت جلد تر قی یافتہ حلقوں کی صف میں لا کھڑا کرنا میری اولین تر جیح ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…