اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ایم کیو ایم بارے برطانوی حکومت کو خط کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ میں پیش کردہ حقائق تک رسائی کے لیے برطانوی حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔یہ مدد پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک خط کے ذریعے برطانوی حکومت سے مانگی ہے جو جمعے کی سہ پہر کو تحریر کیا گیا ۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم دو رہنماو¿ں نے برطانوی تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ ان کی جماعت بھارت سے رقم وصول کرتی رہی ہے۔برطانوی حکام کے نام اس خط کا مسودہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر نگرانی وزارت قانون اور داخلہ کے حکام نے مل کر تیار کیا تھا، تاہم سفارتی روایات کے پیش نظر اسے وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکام کو بھیجا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں بی بی سی کی بدھ کے روز نشر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ان حقائق تک رسائی چاہتی ہے جو بی بی سی کی رپورٹ میں بیان کیے گئے ہیں۔خط میں اسی موضوع پر ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بی بی سی کی رپورٹ میں بیان کردہ حقائق پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس نازک اور تشویش ناک معاملے کے حقائق تک فوری طور پر پہنچا جائے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے جس کا تعلق اس کی سکیورٹی سے ہے لہٰذا اس بارے میں حقائق تک رسائی کی اس درخواست پر فوری غور کیا جائے۔واضح رہے کہ جمعرات کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ پاکستانی حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ میں لگائےگئے الزامات سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ نے بہت سنگین مسئلے کی نشاندہی کی ہے جو مناسب تحقیقات کا متقاضی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…