جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے، اگر کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا کچھ دن پہلے تک کہنے والے شاہد خاقان خودوائرس کا شکار، پراناکلپ وائرل

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا ہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا ۔

جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کوگھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم کا ایک پرانا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہپارلیمان کے اجلاس میں کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا،حکومت پارلیمان کا لاک ڈاؤن ختم کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس ورچوئل نہیں ہوسکتے،پارلیمان میں کسی کوکوئی خطرہ نہیں،لاک ڈاوَن کےحق میں ہیں لیکن زندگی کا معمول ایک احتیاط کےساتھ چل سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہرجگہ لاک ڈاوَن ختم کر رہی ہے مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاوَن کرنا چاہتی ہے، کورونا کےمعاشی، سیاسی اثرات کی بات پارلیمان میں نہیں ہوگی تو کہاں ہو گی؟انہوں نے کہا کہ ملک کےمسائل کا حل پارلیمان میں نکلنا چاہیے،غیر منتخب لوگ حل نہیں نکال سکتے،پارلیمان کےاجلاس میں کسی کو کورونا ہو گیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…