بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز، جانتے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کونسا ہے؟

datetime 8  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو گئے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 38 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 38 ہزار 108، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، اسلام آباد میں 5 ہزار 329، آزادکشمیر میں 396 اور گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 715 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 650، خیبر پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ پانچ ہزار 833 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…