اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے چینی سکینڈل معاملہ پر کمیشن کی سات اہم بڑی سفارشات کی منظوری دی۔ اتوار کو وزیراعظم نے چینی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے دی، سفارشات میں کہا گیا کہ لوگوں سے ریکوری ہونی چاہیے، وزیراعظم نے7 اہم بڑی سفارشات کی منظوری دی ہے۔ شوگر ملوں کو ملنے والی سبسڈی کی تحقیقات نیب کے سپرد کی گئی ہیں، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس فراڈ اور بے نامی لین دین کی تحقیقات
ایف بی آر کرے گا، مسابقتی کمیشن، کارٹیلائزیشن کی تحقیقات کرے گا، برآمدات اور قرض معاف کروانے کی چھان بین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں، کارپوریٹ فراڈ کی تحقیقات، ایف آئی اے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کرے گا، مبینہ جعلی برآمدات اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہے، صوبائی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات انسدادِ بدعنوانی کے صوبائی محکمے کو دی گئی ہیں۔