پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں مزید بہتری، عالمی ادارے نے نئی رینکنگ جاری کردی

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )عالمی یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے بین الاقوامی ادارے کیو ایس نے یونیورسٹیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے دو سالوں میں 11فیصد بہتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیو ایس کی 2019 کے لئے جاری کی گئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 78.5 فیصد یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا تھا جبکہ 2021 کے لئے جاری کردہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 67.5 فیصد یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری کے اعتبار سے تیز تر اضافہ ہے۔ اس شاندار کامیابی پر پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد، چئیرمین یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر ٹیم ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری اور سیکرٹری جاوید سمیع نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں تیزی سے بہتری آنے کی بنیادی وجہ میرٹ اور ریسرچ کلچر کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ رینکنگ میں بھی پنجاب یونیورسٹی بہتر پوزیشن حاصل کر لے گی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…