پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عمران صاحب طاقتوروں کی تجوریاں بھرکے احتساب کا ڈرامہ نہ کریں، چینی کمیشن بنانے کا مقصد کیا تھا؟ ن لیگ نے تہلکہ خیز بات کر دی

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات اور معاون احتساب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتوراے ٹی ایمز کو جہاز میں بٹھا کر، بھگا کر خود احتسابی کا درس دیا جارہا ہے،کمیشن رپورٹ نے عمران صاحب اور بزدار صاحب کو گرفتار کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔

اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اے ٹی ایمز کو بھگا کر عمران صاحب نے انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے واہ،عمران صاحب طاقتوروں کی تجوریاں بھرکے احتساب کا ڈرامہ نہ کریں،چینی بحران میں صرف عمران صاحب ملوث ہیں،عوام کا چینی چوری کر کے زمان پارک کا گھر بنا۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی چینی چور عمران مافیا شورمچا کر بچ نہیں سکتا،چینی چوروں کو ملک سے بھگا کر چینی چور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی چینی چوری کے بعد جھوٹ بول کر اب احتساب کا نعرہ نہیں لگایا جا سکتا،عمران صاحب نے چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دے کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ چینی چور عمران اور بزدار صاحب کو عوام کے سامنے پیش کیاجائے،چینی چوری کمشن میں مرکزی ملزم عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ عوام کو جواب چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی چینی چوری کی وجہ سے عوام آج تک 90 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں،عمران صاحب قلت کے باوجود چینی برآمد کیوں کی؟ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چینی کی قیمت 52 روپے سے 90 روپے کیوں ہوئی؟،ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود چینی پر سبسڈی کیوں دی؟ عمران صاحب جواب دیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ عمران مافیا کی چینی چوری کی تحقیقات کرے گا، اس سے بڑا قوم سے مذاق نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا مستقبل، معیشت، روزگار داؤ پر لگانے والے خود احتسابی کا نعرہ لگا رہے ہیں،کمیشن بنانے کا مقصد عمران اور بزدار صاحب کو بچانا تھا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمیشن کی رپورٹ مسلم لیگ (ن) کے بنائے ہوئے انکوائری کمشن ایکٹ کی وجہ سے عوام کے سامنے آئی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…