جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات روزانہ کتنے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں؟اسد عمر نے قوم کو آگاہ کردیا

datetime 6  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات ہے،ہر انسانی جان اہم ہوتی ہے،حکومت کے کاندھوں پر 21 کروڑ پاکسانی ہمارے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جان جانا بھی ناقابل معافی ہے، 100سے زائد لیب اور روزانہ 35سے36ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ پچھلے 100روز میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم 1900 سے زائد پاکستانیوں سے جدا ہوگئے ہیں، برطانیہ میں ہر 10 لاکھ میں سے 900 جبکہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں سے کورونا وائرس کے سبب 9 افراد کا انتقال ہوا، جو اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے ہیں مر نے والے 1900افراد میں سے ہر شخص اپنے گھر والوں کے لئے اہم تھا ،ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی لیکن اس بات سے بھی نظر نہیں چرائی جاسکتی کہ ہر انسانی جان اہم ہوتی ہے ہما رے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جا ن جا نا بھی نا قابل معافی ہے ہم نے وباء کے پھیلا و کو اتنا روکنا ہے کہ شعبہ صحت مفلوج نہ ہو وبا کے پھیلا و کو روکنا اب بھی ہما ری اولین ترجیح ہے وباکے پھیلا و کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل سب سے زیا دہ اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نظام میں بہتری اور اس کی صلا حیت کو بڑھا نا ہے ٹیسٹنگ کے نظام کو بہترکرنے کیلئے کا م کیا گیا ہے 100سے زائد لیب اور روزانہ 35سے36ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ قومی پالیسی بناتے وقت ہر معاملے کو مد نظر رکھا جاتا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے، مکمل طور پر روکا نہیں جاسکتا، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طاقتور ہتھیار حفاظتی تدابیر ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں، کورونا وائرس کو سنجیدہ لیا جائے۔ ہماری حکمت عملی تھی کہ جہاں زیادہ کیسز ہوں وہاں لاک ڈاؤن کیا جائے، ہیلتھ کیئر نظام کی بہتری اور صلاحیت بڑھانی ہے، وینٹی لیٹرز کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوچکا، ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرز میں اضافہ کریں گے۔

آئی سی یو بیڈز، وینٹی لیٹرز کی دستیابی سے متعلق ایپ بنائی ہے، ڈاکٹرز، ریسکیو ادارے ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرسکیں گے، وینٹی لیٹرز کی دستیابی سے متعلق نیا نظام شروع کر رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے کاندھوں پر 21 کروڑ پاکسانی ہمارے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جان جانا بھی ناقابل معافی ہے پا کستانی قوم نے طویل عرصے تک نظم و ضبط کا مظاہر ہ کیا 35لا کھ چھو ٹے کاروبار ی افراد کیلئے بلو ں میں رعایت دی گئی نہ بھو لیں 15کروڑ لوگ انتہا ئی معاشی تکلیف سے گزرہے ہیں ہم بار بار صحت اور معیشت میں توازن کی بات کر تے ہیں۔

عالمی ادارے بھی ہما ری کو ششوں کو سراہ رہے ہیں پہلے دن سے جو ہما ری سٹر ٹیجی تھی وہ بدلی نہیں ہے وباکے پھیلا و میں کمی لا نا اب بھی ہما ری ااولین ترجیح ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ رمضان کے آخریدنوں اوار عید پر نظم و ضبط نظر انداز کیا گیا ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز سے اپیل ہے احتیا طی تدابیر اپنا ئیں یہ اپیل تما م کا روباری افراد سے ہے کہ احتیا طی تدابیر کو نہ چھو ڑیں قوم پر سب سے بڑا احسان اس وقت ہیلتھ کیئر ورکرز کا ہے پچھلے 100دنو ں میں صوبائی اور ضلعی حکام نے بہت کام کیا ان کا شکریہ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…