منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے میزائلوں کی بڑی تعداد پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کردی

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کو تیز ترین میزائلوں سے لیس کرے گا ، رواں برس اس کا تجربہ کیا جائے گا، براہموس سپر سانک کروز میزائلوں سے لیس کرنے کے لئے بھارت نے اپنے روسی ساختہ لڑاکا طیاروں سیخوئی کو اپ گریڈ کیا ہے ، بھارت نے براہموس سپر سانک کروز میزائلوں کی بھاری تعداد پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کردی ہے۔امریکی جریدے”دی نیشنل انٹرسٹ “ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے کروز میزائل فائر کریں گے یہ میزائل امریکی میزائل ہارپون سے ساڑھے تین گنا تیز ہیں۔ جریدے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے لڑاکا طیارے سیخوئی Su-30 MKI میں کچھ نئی تبدیلیاں کی ہیں جو اسے بھارت اور روسی ساختہ براہموس میزائل لے جانے کے قابل بناتی ہیں۔ رواں برس کے اوائل میں بھارت کی سٹریٹجک فورسز کمان نے براہموس سپرسانک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل نظر ثانی شدہ42 طیارے سیخوئی لینے کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد کے علاوہ، چین کے ساتھ شمال مشرقی سرحد پر اروناچل پردیش کی پہاڑی ریاست میں کافی تعداد میں براہموس میزائل رکھے ہوئے ہیں۔ براہموس ائر اسپیس کے سی ای او سدھیر کے مشرا کے مطابق ڈمی ٹیسٹ اور اصل فلائٹ مکمل کرنے میں چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…