اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے باعث مرنے والے مریضوں کی تدفین کے لیے بھی کوئی آگے نہیں بڑھ رہا۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تن تنہا کورونا مریض کی تدفین کر رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ پورے گائوں سے تدفین کے لیے کسی نے ساتھ نہ دیا اور اکلوتا بیٹا اپنے والد کو بغیر کسی دوسرے شخص کے مدد کے دفنانے پر مجبو ر ہو گیا۔کوئی رشتہ دار بھی مدد کو نہ آیادریں اثناپاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چائنا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30128 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چائنہ سے بھی زیادہ ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز 85 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 167 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تئیس اعشارہ چوبیس فیصد شرح کے ساتھ ابتک کے سب سے زیادہ 4688 کیسز پازیٹو آگئے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد ، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373، اسلام آباد میں 3544 ،گلگت میں 824 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی ۔این سی او سی کے پنجاب میں اموات کی تعداد 607، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51، اسلام آباد میں 38، گلگت میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، وائرس کے شکار 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں ابتک چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔