پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خادم اعلیٰ کا ایک اور انقلابی اقدام ،پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کے لیے خصوصی ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔ یہ ہیلپ لائن سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو 24 گھنٹے 7 دن رہنمائی فراہم کرے گی۔یہ ہیلپ لائن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) نے بنائی ہے جسکے ذریعے سمندر پار رہنے والے پاکستانی اپنی شکایات کو فون نمبر +92 42 111-672-672پر درج کرا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 2015 کے آغاز پر پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کا افتتاح کیا تھا۔ تب سے یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کی آن لائن شکایات کا اندراج کر رہی تھی، اب ٹیلی فون سروس سے لوگوں کو مزید آسانی ہوگی۔اس کمیشن کا مقصد درج ذیل مسائل کے ازالے کے لیے کام کرنا ہے: جائیداد کے جھگڑے اور ہاو¿سنگ سوسائیٹیز، خاندانی جھگڑے،جرائم کے مقدمات،ٹیلی فون کے کنکشن / مشکلات. ،بجلی کے کنکشن / مشکلات،. سوئی گیس کنکشن / مشکلات،. پانی کا کنکشن، ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن سے متعلقہ مقدمات، ملازمت کی درخواست / تجاویز، معاشی مسائل اور جھگڑے، بنک سے متعلقہ معاملات، کواپریٹیو سوسائیٹز کے کلیم، مشاورت کی خدمات اور دیگر سروسز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…