منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑے پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی،  ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ میں بڑے پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی  کے بعد صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہے. اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہونے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں محکمہ زراعت کے تمام افسران کی چھٹیان منسوخ کردی گئی ہیں، سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 98 فلیڈ ٹیموں کی

ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ بارشیں ہونے سے ٹڈی ریگستانی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے, سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ فصلوں پر اسپرے مہم جاری ہے، 24 گھنٹوں میں صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع میں 8448 ہیکٹرز پر اسپرے کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا, سندھ میں 63 لاکھ 50 ھزار سے زائد فیلڈ ٹیموں نے سروے کیا اور 27 ھزار 433 ہیکٹرز پر اسپرے کرچکی ہیں. اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بدین، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، نوشہروفیروز، سکھر، SBA، کشمور، ٹنڈواللہیار، مٹیاری، دادو اور جامشورو میں کیا گیا ہے, سندھ کی عوام منتظر ہے کہ وفاق ٹڈی دل کہ خاتمے کیلیے کب عملی اقدام کریگی, بارش پڑنے کے بعد نرم زمین پرٹڈی دل 1 اسکوائر میٹر تک ایک ھزار انڈے دے سکتی ہے, تیز بارشیں ٹڈیون کی افزائش کیلیے ریگستانی علاقوں میں سازگار ماحول پیدا کرتی ہیں.صوبائی وزیرنے کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں, ریگستانی علاقوں میں سروے ٹیمیں الرٹ ہیں, سروے اور مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے, عمران خان کو اگر سیر سپاٹوں سے فرست ملی ہو تو ٹڈی دل پر بھی ایکشن لیں, وفاقی حکومت نے ابھی تک سندھ میں فضائی اسپرے شروع نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…