جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی جرات مند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی،شاہد خاقان کا یوم تکبیر پر اہم بیان سامنے آگیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)ن لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباددی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی جرات مند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی،

یہ ہماری قومی بقا، سلامتی اور مستقبل کے لیے فیصلہ کن دور تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ڈالر اور دباو سے آزاد ہوکر واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا تھا۔ پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔واضح رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھیجس کی یاد میں یہ دن ہر سال یومِ تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…