جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز، 36 اموات رپورٹ کل کتنے مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے؟تازہ ترین تفصیلات جاری

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2076 نئے کیسزاور مزید 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 736، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی61 ہزار 227 تک پہنچ گئی،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 36 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1260 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 206 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 37 تک پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 483 اور اسلام آباد میں 2015 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3616، گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 20 ہزار 231 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 380، پنجاب میں 381، کے پی کے میں 425، گلگت بلتستان 9، آزاد جموں و کشمیر میں 5، اسلام آباد میں 19 اور بلوچستان میں 42 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 96 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 687 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 4700 مریض زیر علاج ہیں۔ 457 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…