منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں وزراء اور مشیروں کی نصف سنچری کے باوجود کارکردگی صفر، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے لیے برادر یوسف نہ بنیں،حافظ حسین احمد کی کھری باتیں

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزراء اور مشیروں کی نصف سنچری کے باوجود کارکردگی صفرہے، کابینہ میں دھڑا دھڑ بھرتیوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، میاں برادران کو ایک پیج پر آنا ہوگا، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے لیے بردار یوسف نہ بنیں،

سندھ میں گورنر راج کی باتیں اور 18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ نیک شگون نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ میں پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے جبکہ منتخب کے بجائے غیر منتخب وزراء اور مشیروں کی فوج بھرتی کی گئی ہے، عمران خان نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مختصر کابینہ رکھنے کے بیان پر یوٹرن لیا اور 50سے زائد کی کابینہ تشکیل دیدی ہے وزراء￿ اور مشیروں کی تعداد میں اضافے سے کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، نااہلوں کی ٹیم نے نصف سنچری تو مکمل کرلی ہے مگر ان کی کارکردگی صفر ہے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اس لیے انہیں اپوزیشن کا رول ادا کرنا چاہئے وہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، انہوں نے کہا کہ میاں برادران کو اب ایک پیج پر آنا ہوگا، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے لیے برادر یوسف نہ بنیں اور مسلم لیگ ن کے اصل نعرے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی پیروی کریں، حافظ حسین احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں گورنر راج نافذکرنے اور 18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی باتیں کررہی ہے اگر ایساکوئی بھی غیر آئینی اقدام کیا گیا تو یہ نیک شگون نہیں ہوگا اور ملک میں افراتفری پیدا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…