پتوکی (این این آئی ) پتوکی نامعلوم افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن عباس کھچی کو اغوا کرکے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے پولیس ایس ایچ او رب نواز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاحال نوجوان عباس کھچی کے قتل کی وجو ہات معلوم نہیں ہوسکی تفصیلات کے مطابق پتوکی نواحی گاؤں لکھو ڈیر کا رہائشی محمد ادریس کھچی کا نوجوان بیٹا و ن لیگی کارکن عباس کھچی دو روز سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی گزشتہ روز مغرب کے وقت
نوجوان کی لاش قریبی کھیتوں سے بر آمد ہوئی تو علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس ایس ایچ او رب نواز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کرائم سین ٹیمیں اور دیگر ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہ اسکی پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق کا پتہ چل سکے گا –