منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا!

متعلقہ آفیسر کیخلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کاروائی کا آغاز۔ بہت خوب !یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔دوسری جانب ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکار کےبدتمیزی کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون نے خودن کو کرنل کی بیوی ظاہر کیا تھا اور اہلکاروں کو سنگین دھماکیں اور گالیاں بھی دیں تھیں ۔ ایف آئی ار کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں درج تفصیلات میں خود کو “کرنل کی بیوی” ظاہر کرنیوالی خاتون کو ” نامعلوم “قرار دیا گیا۔مقدمہ کے اندراج کے بعدپولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ قبل ازیں کرنل کی بیوی کو روکنے کا معاملہ ۔سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے اس پولیس اہلکار پر جس نے ہمارے قانون کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جیسے اہلکار کے حوصلے کی تعریف کرنی چاہئے جس نے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دیا اور اس خاتون کے آگے جھکا نہیں۔کچھ لوگوںنے مذکورہ کرنل پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طنز کیا کہ ہم سوچتے ہیں کہ کرنل کو روز اس خاتون کو دیکھ کر کیسا لگتا ہو گا جب وہ ہر صبح اس کا چہرہ دیکھتا ہے۔تا ہم کچھ لوگوں نے “کرنکی بیوی” کے نام سے سوشل میڈیا پر اکائونٹ بھی بنائے جس کے حوالے سے بھی مذاق اڑایا جا رہا تھا۔ایک صارف نے پولیس اہلکار اور اس کی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سلامت رکھے‘‘۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…