منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

لیگی رہنما عطاء تارڑ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہباز شریف کی مہلک وباء کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔لیگی رہنما عطاء تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا، عطاء تارڑ روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پارٹی امور پر ہدایات لینے کے لیے ملاقاتیں کرتے تھے۔ عطاء تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر

شہباز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے۔دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1067 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50694 تک پہنچ گئی ہے۔15201 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعہ کوملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1174 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیںجن میں پنجاب سے 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور جمعہ کو مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ، اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے ،علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…