جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’عید الفطر 24مئی کو ہو گی

datetime 22  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا، پریس کانفرنس میں بتاوں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے،

یہ بھی بتاوں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…