پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

تمام اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ تمام اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہوگی، انہوں نے کہا کہ بیشتر اسلامی ممالک پہلے ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امور سامنے لائیں گے۔ پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ عید 24 مئی کو کیسے بنتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گذشتہ روز فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سے لاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سیزیادہ مقبول ہے۔

آج کل پاکستان میں چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیئں۔ ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 23 مئی کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا، وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو پیشگوئی سے روکا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…