جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت تمام امتحانات منسوخ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ،امتحانی فیس میں بھی بڑی رعایت دیدی گئی

datetime 21  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اورسی ای اوٹیوٹا نے اجلاس میں شرکت کی ۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پنجاب فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں، ڈی ای ای، ڈی کام، میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کے وہ طلبہ و طالبات جو پروموشن پالیسی کے تحت اگلی کلاسز میں بغیر امتحان کے ترقی پائینگے انہیں امتحانی فیس کی مد میں 40فیصد رعایت دیدی گئی ہے، حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 130165 طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے ، ان کلاسزکے وہ طلبہ و طالبات جو 40 فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہوں گے انہیں سپیشل امتحان مکمل فیس کے ساتھ حصہ لینا ہوگا۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ سال 2020 کے سالانہ امتحانات جو کے منسوخ کر دئیے گئے ہیں، میں تقریباً 177524 طلبہ نے حصہ لیناتھا، جن میں سے 130165 طلبہ کو نہ صرف پروموٹ کردیا جائے گا بلکہ انہیں امتحان فیس کی مد میں 40 فی صد رعایت بھی حاصل ہوگی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…