جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان میں 2 لڑکیوں کا قتل، ملزم نے ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا ، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کے قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم عمر ایاز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمر ایاز نے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کا اعتراف جج کے سامنے کر لیا۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دوست فدا کے موبائل فون سے ان لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔واضح رہے کہ لڑکیوں کو ان کے کزن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے 14 مئی کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کے قتل کا ملزم ان کا چچا زاد بھائی ہے، جس نے لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔پولیس کے مطابق ایک سال قبل عمر ایاز نامی شخص نے دونوں بہنوں کی ویڈیو بنائی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق گڑیوم میں غیرت کے نام پرقتل کی گئیں لڑکیاں کزن تھیں جن کی عمریں 16 اور 18 سال تھیں۔لڑکیوں کے اہلِ خانہ ان کی میتیں آبائی علاقے جنوبی وزیرستان لے گئے تھے جہاں ان کی تدفین کر دی گئی تھی۔پولیس نے قتل کے الزام میں لڑکیوں کے والد اور کزن کو گرفتار کر لیا ۔ملزم عمر ایاز واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جس نے اب گرفتاری دے دی ہے اور جج کے سامنے ویڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…