بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی ہیکرز نے کورونا کو پاکستانیوں کیخلاف استعمال کرنا شروع کردیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ہیکرز نے کورونا کو پاکستانیوں کیخلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ”ریٹل سنیک” نامی بھارتی ہیکر گروپ کی سرکاری افسران اور شہریوں کو کورونا کے حوالے سے جعلی ای میلز بھیج کر ذاتی معلومات چوری کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستانی حکام نے سرکاری ملازمین اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کسی بھی ایسی ای میل کو نہ کھولیں اور مشکوک لنک پر کلک نہ کریں۔

ایسا کرنے کی صورت میں ذاتی معلومات بھارتی ہیکرز تک پہنچ سکتی ہیں جنہیں غلط مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوئی ہے، پاکستان کے دونوں ممالک سے خوشگوار اورمحبت بھرے تعلقات ہیں۔تاہم تْرکی اور امارات کے آپسی تعلقات کچھ جغرافیائی معاملات کے باعث زیادہ اچھے نہیں ہیں۔گزشتہ رات تْرکی کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر علی کیسکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امارات کے بائیکاٹ کی خاطر ایک ٹرینڈ شروع کیا ہے۔ علی کیسکن پاکستانی صارفین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ تاہم کچھ پاکستانی صارفین نے تْرکی امارات جھگڑے کے پس منظر کو سمجھے بغیر تْرکی کی حمایت میں ٹویٹس کرنے شروع کر دیئے۔ حالانکہ اس ٹرینڈ کو تْرک حکومت کی حمایت حاصل نہیں ہے۔متعصب بھارتی لابی جو ہمیشہ پاکستان کو عالمی سطح پر نیچا دکھانے کی ناکام سازشوں میں مصروف رہتی ہے،وہ بھی اس موقع سے فائدہ اْٹھا کر پاکستان اور امارات کے تاریخی تعلقات خراب کرنے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔ پاکستانیوں کے نام سے بنائے گئے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس سے متحدہ عرب امارات کے خلاف اور تْرکی کی حمایت میں دھڑا دھڑ ٹویٹس لگائے جا رہے ہیں۔جبکہ ہزاروں بھارتی صارفین بھی اس ٹرینڈ پر شرمناک پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں جس کا مقصد اماراتی عوام اور حکومت کو اشتعال دلانا ہے۔ تاکہ مستقبل میں پاکستانی افرادی قوت کو اماراتی ویزے حاصل کرنے میں شدید دشواری پیش آئے۔

اس کے علاوہ امارات میں مقیم پندرہ لاکھ پاکستانیوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی کی جائیں۔ عام بھارتیوں کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی میجر گورو آریا بھی اس ٹرینڈ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہو چکا ہے۔گورَو آریا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کچھ ہفتے پہلے تک پاکستانی عوام اماراتی حکومت پر بھارت کے بائیکاٹ کے لیے زور دے رہے تھے، مگر اب ان پاکستانیوں نے امارات کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے اور ہر کسی کو امارات کے بائیکاٹ کے لیے اْبھار رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…