اسلام آباد (ین این آئی)پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر سامان کی حد 20 کلو فی مسافر سے بڑھا کر 35 کلو کردی گئی، مسافر عید کی چھٹیوں کے لئے زیادہ سامان لے جاسکیں گے۔سی ای او پی آئی کے مطابق زیادہ سامان لے جانے کی حد بڑھانا ہم وطنوں کی عید کی خوشیوں کو بڑھانے کیلئے پی آئی اے کی طرف سے تحفہ ہے۔ سی ای او پی آئی اے کے مطابق اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے پاکستان پر وہ اپنا خصوصی رحم و کرم کرے۔