بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

رکن اسمبلی شاہین رضا کی کرونا پروٹوکول کےتحت تدفین کر دی گئی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) شاہین رضا کی کورونا پروٹوکول کے تحت تدفین کردی گئی۔60 سالہ مرحومہ شاہین رضا کو سیشن کورٹ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں شاہین رضا کے ایک بھائی اوربھتیجے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور تدفین کے عمل کی نگرانی کی، نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کی

طرف سےکوئی بھی سیاسی رہنما شریک نہیں ہوا۔ اس سے قبل ی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی پنجاب شاہین رضا کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کی تصدیق کر دی ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئیں ،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کل دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…