جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

دارالعلوم دیوبند نے نماز عید سے متعلق فتویٰ جاری کر دیا،عوام کی بڑی پریشانی حل کردی

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

نئی دہلی( آن لائن )دارالعلوم دیوبند نے نماز عید سے متعلق فتوی جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے مدنظر دارالعلوم دیوبند نے فتوی جاری کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو گھروں پر نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ عید پر لاک ڈائون برقرار رہا تو نماز جمعہ کی طرح نماز عید بھی گھروں پر پڑھیں۔

دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی نے کہا کہ یہ فتوی ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔فتوی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو پریشان نہ ہوں مجبوری کے سبب ان پرنمازعید معاف ہوگی۔البتہ ایسے افراد جو نمازیں نہ پڑھ پائیں وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔خیال رہے کہ بھارت میں مہلک کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بھارت میں مزید 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3303 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5611 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…