اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ایم کیو ایم کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ کے بارے میں پہلے سے ہی علم تھا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے ایم کیو ایم کو لوڈ شیڈنگ کا طعنہ دیا تھا اور وہ صرف اس لیے تھا کہ انہیں پہلے سے ہی علم تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف بی بی سی پر رپورٹ آنے والی ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں پاکستان کو برطانیہ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔انہوں نے حکومتی پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے ، جبکہ اب حکومت کی جانب سے اس بات کا اعتراف کرنے والوں کے نام مانگے جائیں گے۔