ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

چینی کا 507 ارب عمران صاحب کے کون سے بے نامی اکائو نٹ میں گیا ؟کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا، طلال چوہدری نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیراتی ترجمان شہبازشریف پر غصہ نکال کر وزارتیں اور عہدے لیتے ہیں، کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گلِ جواب دیں خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں کالج سے کیوں نکالے گئے تھے ؟۔انہوں نے کہا کہ پاناما سے شروع ہونے والا جھوٹ کا سفر دفن ہوچکا ہے ،شہباز گل وزارت نہ ملنے کا غصہ شہبا شریف پہ نکال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیراتی ترجمان شہبازشریف پر غصہ نکال کر وزارتیں اور عہدے لیتے ہیں،شہزاد اکبر اور خیراتی ہمنوا جواب دیں ،چینی کا 507 ارب عمران صاحب کے کون سے بے نامی اکاو نٹ میں گیا ؟،پشاور میٹرو کے کھڈوں کے 126 ارب کہاں گئے ؟ ،23فارن فنڈنگ اکاو نٹس کے اربوں کون کھا گیا ؟ ،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اور بلین سونامی کے اربوں کدھر ہیں؟ ،علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیوں کے اربوں کی منی لانڈرنگ کے پیسے کہاں سے آئے ؟ ،شوکت خانم کے زکو کے پیسے ہنڈی سے پاکستان کیسے منگوائے ؟ ۔طلال چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کے انٹرویو سے پوری حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں ،کچہریوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو عمران نیازی نے اپنا ترجمان لگالیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…