جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب سندھ کی جیلوں میں قیدی غیر محفوظ ہو گئے، کراچی سینٹرل جیل میں 45 کرونا کیسز کے بعد ڈسٹرکٹ ملیر جیل بھی ریڈار پر آ گئی

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب سندھ کی جیلوں میں قیدی غیر محفوظ ہو گئے۔کراچی سینٹرل جیل میں 45 سے زائد قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص پر ڈسٹرکٹ ملیر جیل لانڈھی بھی ریڈار پر آگئی غیر ملکی قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ تاحال نہیں کیے جا سکے ہیں،200 سے زائد بھارتی ماہی گیروں سمیت بنگلہ دیشی،افغانی اور برمی ماہی گیروں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ نے پر انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں سے قیدیوں سے ملنے کے لیے آ نے والوں کی آ مد و رفت روک دی گئی ہے جس کے تحت عید کے موقع پر قیدی اپنے پیاروں سے ملاقاتیں کرنے سے محروم رہیں گے جیلوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث ڈسٹرکٹ ملیر جیل لانڈھی کراچی میں بھی کھلبلی پھیل گئی ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے جانے پر لانڈھی جیل سے بھی متعدد کورونا مریضوں کے سامنے آ نے کا اندیشہ ہے نیز تمام تر صورتحال کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی غفلت بتائی جاتی ہے جس نے قیدیوں کو ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کو غیر ضروری قرار دیدیا ہے ڈسٹرکٹ ملیر جیل لانڈھی میں مجمومی طور پرسمندری حدود کا تعین نہ ہونے پر ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزام میں گرفتار بھارتی ماہی گیروں سمیت غیر ملکی قیدیوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے جن کے کورونا ٹیسٹ تاحال اب تک نہیں کروائے جا سکے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے معاملے پر سنجیدگی نہ برتنے پر سینٹرل جیل کے بعد لانڈھی جیل میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ لانڈھی جیل میں اس وقت تین ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں کورونا وائرس سے بچا کے لیے گذشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر 200 سے زائد قیدیوں کو رہا گیا تھا جس کے بعد بھی جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زائد بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…