جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

برطانیہ کا نوجوان سندھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا سکول کا پرنسپل بن گیا ، سیاحت کی غرض سے آیا تھا لیکن ۔۔۔اسٹیو کی باتیں پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)برطانیہ کے شہر ویلز سے تعلق رکھنے والا نوجوان اسٹیوگزشتہ 10 سال سے سندھ کے ایک چھوٹے سے گاوں میں قائم کیے گئے ایک اسکول میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے رہے ہا ہے اور روانی سے سندھی بھی بولتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے اسٹیو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روانی سے سندھی بولتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ برطانوی نوجوان سندھ کے ایک دور دراز دیہی اسکول میں بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہے، ان کی عاجزی ، تعلیم سے وابستگی اور سندھی زبان کی ترویج کیلئے کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔اسٹیو کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سیاحت کی غرض سے آئے تھے لیکن پاکستان بالخصوص سندھ کے لوگوں نے انہیں اتنا پیار دیا کہ وہ اس کے بدلے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی شہری خیر پور شہر سے20 کلو میٹر دور جنوب میں پرانے نیشنل ہائی وے پر کوٹ ڈیجی کے اسکولناز ہائی اسکول میں انگلش پڑھاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرکے اسٹیو نے 2010 میں پاکستان کا رخ کیا۔ یہاں آنے پر انہیں سندھی ثقافت نے اس قدر متاثر کیا کہ وہ یہیں کے ہوکر رہ گئے۔اسٹیو کا کہنا ہے کہ وہ سندھ کی ثقافت سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سندھ کی مہمان نوازی کے قصے سنے تھے اور پھر حقیقت میں بھی دیکھا کہ واقعی سندھ کی مہمان نوازی کی کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کسی شہر یا گاوں جاتا ہوں تو وہاں کے لوگ پرجوش ہو کر استقبال کرتے ہوئے کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، اتنا اچھا رد عمل ملتا ہے جو ناقابلِ بیان ہے۔2010 میں پاکستان آنے والے اسٹیو سندھ میں تعلیم پر بھرپور کام کرنے والی این جی او انڈس ریسورس سینٹر یعنی آئی آر سی کی جانب سے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…