جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک میں عوام کی اکثریت کی لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کی حمایت، عوامی سروے میں لوگوں نے اپنی رائے دیدی

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگایا گیا لاک ڈاؤن فوری ختم کردینا چاہیے یا کم از کم اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوناچاہیے۔انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیس ریسرچ کے تحت ملک کے چار صوبوں میں لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات جاننے کے لیے عوامی سروے کیا گیا۔

اس سروے کے مطابق صرف 8 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ میں لاک ڈاؤن 100 فیصد کامیاب رہا جبکہ 38 فیصد لوگ اسے ناکام قرار دیتے ہیں۔صوبوں کا موازنہ کیا جائے تو بلوچستان میں سب سے زیادہ 16 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن مکمل طور پر کامیاب رہا۔پنجاب میں ان لوگوں کی تعداد 36 فیصد کے ساتھ نمایاں ہے جو سمجھتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ناکام رہا ہے۔لاک ڈاؤن ختم کرنے یا بڑھانے پر عوام تقسیم ہیں، جہاں 31 فیصد لاک ڈاؤن کا فوری خاتمہ، 27 فیصد توسیع جبکہ 27 فیصد ہی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حامی ہیں۔لاک ڈاؤن پر سب سے زیادہ مخالفت سندھ میں ہے جہاں 37 فیصد لوگوں نے اسے فوری ختم کرنے پر زور دیا، خیبرپختونخوا کے 40 فیصد عوام اسمارٹ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں۔آمدنی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ماہانہ 25 ہزار یا اس سے کم کمانے والوں کی اکثریت لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے یا کم از کم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی حامی نظر آئی۔سروے کے مطابق 23 فیصد کے مقابلے میں 44 فیصد لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں ان کے گھریلو اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ 22 فیصد نے کہا کہ اخراجات برقرار ہیں۔سروے میں شریک 68 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے معاشی حالات بدتر ہوگئے ہیں، اور تمام ہی صوبوں میں معاشی طور پر پریشان لوگوں کی شرح یکساں نظر آتی ہے۔لاک ڈاؤن کا فوری خاتمہ چاہنے والے 31 فیصد عوام میں سے 85 فیصد یہی لوگ ہیں جو معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…