نیویارک(نیوزڈیسک)انڈے کی زردی کو بغیر توڑے سفیدی سے الگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، لیکن اس نوجوان کے لیے یہ کام بالکل بھی مشکل نہیں، جو پلک جھپکتے ہی ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے مہارت سے یہ کام سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نوجوان نے ایک خالی بوتل کو الٹا کرتے ہوئے ہوا کا کچھ دباو? بوتل سے باہر نکالا اور زردی کو اوپر لے جاکر جیسے ہی یہ دباو? کم کیا، تو زردی صرف 30سیکنڈ میں سفیدی سے الگ ہو کر بوتل میں گِر گئی۔ مہارت تو دیکھئے کہ اس نوجوان کا بار بار یہ عمل دہرانے پر بھی زردی ٹوٹ کر سفیدی میں حائل نہیں ہوئی، بلکہ ہر بار با?سانی بوتل میں داخل ہوتی رہی۔