منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

10 لاکھ جرمانہ مسترد، رات 2 بجے تک بلاتعطل دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے، تاجروں نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ جرمانے کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے تاجروں کو بلیک میل کرنے کا ہتھیارقرار دیا ہے۔ ایس اوپیز کی پابندی کی تمام تر ذمہ داری تاجروں پر ڈالنے کی بجائے عوام کو ایس او پیز کا پابند بنانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس اپنا کردار ادا کریں اور مارکیٹ انتظامیہ سے تعاون کریں۔عید کی خریداری کے باعث اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بعد نماز مغرب سے رات دو بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تمام شاپنگ مال کو بھی کھولا جائے اور ہفتے میں تین روز کا ناغہ ختم کیا جائے،تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ختم کی جائے۔ آل پاکستان آگنائزیشن آف سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے آج پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایس او پیزکی ذمہ داری قبول کی تھی ہم نے اپنے اسٹاف کو اس کا پابند کیا ہے مگر عید کی خریداری اور وقت کی کمی کی وجہ سے مارکیٹوں میں آنے والے لاکھوں لوگوں کا رش ناقابل برداشت ہے جس کے لیے انتظامیہ کو تاجروں سے تعاون کرنا چاہیئے اور ساتھ ہی ذرا ذرا سی بات پر مارکیٹوں کا سیل کرنے کا طریقہ بھی ختم کیا جائے۔ تاجروں کو کاروبار کا موقع فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید میں سات آٹھ روز باقی رہ گئے ہیں لہذا کاروباری اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور ہفتے میں تین روز کا ناغہ ختم کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کل سے چاند رات تک مسلسل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے کہا کہ کراچی کی ڈھائی کروڑ کی آبادی کو حکومت سندھ نے عید کے تہوار کی خریداری کے لیے 449گھنٹے دیئے ہیں جس کا لازمی سبب مارکیٹوں میں غیر معمولی رش ہے۔ جس کے باعث سماجی فاصلے اور SOPsپر عمل در آمد نہیں ہو رہا۔ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ حکومت چاند رات تک کاروبار مسلسل کھولنے کی اجازت دے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نوید احمد، پاکستان کنفیشنری ایسوسی ایشن کے جاوید حاجی عبداللہ، ناز پلازہ کمپیوٹر مارکیٹ کے نوید احمد،میرٹ روڈ اسمال ٹریڈرز کے عثمان شریف،حیدری مارکیٹ کے سید اختر شاہد، صدر الائنس کے دلاور اعوان، کھارا درمارکیٹ کے نعیم ذکی اور سیف الرحمن، کے ایم سی مارکیٹ الائنس کے حمید باولہ،لیاقت آباد ٹریڈر الائنش کے صدر بابر بنگش، اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اسمال ٹریڈزکے صدر محمود حامد نے کہا کہ مارکیٹوں کے کھولنے میں بلاشبہ کراچی چیمبر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر ہم سراج قاسم تیلی صاحب کے مشکور ہیں۔ 13مئی جمعرات کو چند مارکیٹوں کے سیل ہونے کے بعد بھی مارکیٹوں کو کھولنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید میمن اور وائس چیئرمین طلعت محمود نے موٹر ڈیلرز مارکیٹ نیوایم اے جناح روڈ کو انتظامیہ سے بات چیت کر کے کھلوادیا۔ زینب مارکیٹ، انٹر نیشنل مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کو بھی کھولنے کے لیے ضابطے کی کارروائیاں کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر بھی ہمیں تاجروں کی قیادت کے دعویداروں اور اصل قیادت کا فرق سمجھ میں آیا ہے اس موقع پر بھی چیمبر نے کام کیا ہے اور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…