منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

کسی کومن مانی نہیں کرنے دیں گے،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر گندم و آٹے کی وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اور اس ضمن کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے

اور نہ ہی شہریوں کو فلور ملوں کی طرف سے مہنگے داموں گندم کی فروخت کی اجازت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جینوئن فلور ملز مکمل تعاون کر رہی ہیں حکومت فلور ملوں کے لئے ہی گندم خرید رہی ہے البتہ گھوسٹ ملیں بلیک میل کرنا چاہتی ہیں ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور یکطرفہ طور پر قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ فلور ملوں کو72گھنٹے کا گندم کا سٹاک رکھنے کی اجازت ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہو رہا ہے اور فلور ملوں کی جائز شکایات کو پہلے بھی حل کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اُن کے لئے دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم ختم ہونے کے بعد فلور ملوں کو مزید کوٹہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہریوں کو اس طرح فلور ملز کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی انہیں گندم و آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…