منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا سے مزید 28 افراد جاں بحق ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

اسلام آبا د(این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 861 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 39642 تک جاپہنچی ہے، 10800مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1048 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 28 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

جن میں سندھ سے 674 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 169 کیسز 14 ہلاکتیں، بلوچستان 147 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 55 کیسز اور کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔سندھ سے کورونا وائرس کے مزید 674 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 674 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 15590 اور اموات 268 ہوگئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 921 ہو گئی ہے ، ایک ہلاکت کے بعد دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 108 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…