ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں لاک ڈائون میں نرمی کرنا مہنگا پڑ گیا، کرونا وائرس کے کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن ) صوبہ پنجاب میں لاک ڈان میں نرمی کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، صرف 5 روز میں صوبے میں 2 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈان میں نرمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوگیا ہے، لاک ڈان میں نرمی کے پہلے 5 روز میں پنجاب میں 2 ہزار 824 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف لاہور میں 16 سو 18 کیسز سامنے آئے ہیں، رواں ہفتہ کے پہلے 5 دن پنجاب میں 37 جبکہ لاہور میں 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں روز اوسطا کیسز کی تعداد 564.8 جبکہ لاہور میں 323.6 رہی، یومیہ اموات کی شرح پنجاب میں 7.4 اور لاہور میں 3.8 ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 60 سے 69 سال کے 35 جبکہ 50 سے 59 سال کے 25 فیصد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے 5 دن میں 20 ہزار 701 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب میں وائرس کے 40 جبکہ لاہور میں 30 فیصد مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے، پنجاب میں 4 ہزار 720 جبکہ لاہور میں 15 سو 92 مریض ڈسچارج کیے گئے۔صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 22.48 فیصد کیسز خواتین جبکہ 77.52 مرد ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کا بازاروں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر جانے سے خواتین کے کیسز میں ممکنہ اضافہ ہوسکتا ہے۔پروفیسر جاوید اکرام کے مطابق خواتین بازاروں میں غیر ضروری طور پر مت نکلیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عید کی شاپنگ کے لیے نکلنے والے افراد وائرس کیریئر بن رہے ہیں۔ان کے مطابق بلاوجہ نکلنے سے گھر بیٹھے ضعیف اور بیمار افراد بھی شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…