جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک کے بڑے شہروں کے درمیان محدود فضائی آپریشن بحال 

datetime 15  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ملک کے بڑے شہروں کے درمیان محدود فضائی آپریشن (آج) سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے. فضائی آپریشن ملک کے 5 بڑے ہوائی اڈوں تک محدود ہو گا جن میں اسلام آباد, کراچی, لاہور, پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں. علاقائی فضائی آپریشن کا آغاز 16 مئی 2020  سے ہو گا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے ائیر لائنز کے عملے اور مسافروں کی حفاظت کے لیے جامع ایس او پیز مرتب دئیے ہیں اور اس سلسلے میں جراثیم کش اسپرے اور معاشرتی فاصلہ جیسے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا، ابتدائی طور پر پی آئی اے اور سیرین علاقائی پروازوں کا آغاز کریں گے، یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ علاقائی مسافروں اور چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کے لیے مرتب کئے گئے ایس او پیز جن میں پرواز سے پہلے طیارے کو چراثیم کش اسپرے کرنا،مسافروں کے درمیان کم از کم ایک نشست کا فاصلہ رکھنا، ماسک پہننا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا، دوران پرواز کھانے پینے کی اشیا کی اجازت نہیں ہو گی، ائیر لائنز دوران پرواز کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہوائی جہاز میں ذاتی حفاظتی ساز و سامان رکھنے کی پابند ہوں گئی، طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہر مسافر کو صحت کا اعلامیہ فارم پر کرنا ہوگا جس میں مسافر کی شناخت, گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سفر کہ معلومات ، موجودہ صحت کی صورت حال اور ایس او پیز کی تعمیل کے اقدام شامل ہیں،تمام پانچوں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی روانگی سے قبل اور آمد کے بعد تھرمل سکینگ کے عمل سے گزرنا ہو گا، کسی بھی مسافر میں دوران سکیننگ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے یا جسمانی درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں صحت کا عملہ معائنہ  کرے گا. ہوائی اڈوں پر مسافروں کے مابین میل جول پر پابندی عائد ہو گی جبکہ ڈرائیور پارکنگ ایریا میں گاڑی میں ہی سوار رہیں گے، بریفنگ ایریا سے آگے کسی پروٹوکول کی اجازت نہیں ہو گی. مسافروں کی روانگی اور آمد کے ہر مرحلے پر باقاعدگی سے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھا جائیگا۔ پرواز سے قبل جہاز پر لادے جانے والے سامان اور بعدازاں اتارے جانے والے  سامان پر باقاعدگی سے چراثیم کش اسپرے کیا جائے گا. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محدود علاقائی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ فیڈریٹنک یونٹس کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…