نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ مصری بانڈہ میں حجام کی بارہ سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش،پولیس کے مطابق بارہ سالہ معصوم بچے فواد کو زبردستی درندگی کی کوشش شدید مزاحمت و شوو مچاکر ناکام بنادی۔گاوں کے لوگ جمع ہونے پر سفاک مجرم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے بچے فواد کے
والد ضیا ٗ اسلام کی مدعیت میں زیردفعہ PPC 377B-50-53 CPAدرج کرلیاگیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں بارہ سالہ معصوم بچہ فواد ولد ضیا ٗ اسلام بال بنوانے مقامی حجام گل بہار ولد نور گل کی دوکان پر گیا۔حجام نے دوکام کا دروازہ بندکرکے بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر بچے نے کمال بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے شدید مذاحمت کی اور شومچاکر دوکان سے باہر نکلاگیا اور لوگوں کو جمع کیا ۔پولیس کے مطابق گاوں کے لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم حجام دوکان سے فرار ہوگیا۔بچے کے والدضیا ٗ الاسلام ولد نوشیرخان کی مدعیت میں زیردفعہ PPC 377B-50-53 CPAدرج کرلیاگیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔