پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے جس قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا تھا اس کا پول کھل گیا  کے پی کے  وزیر صحت مفرور ، قوم کیساتھ مذاق ، حیرت انگیز دعوی

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے پختونخواہ کے صوبائی وزیر اجمل وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جس قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا تھا اس کا پول کھل چکا ہے۔ کے پی کے ڈاکٹرز نالائق وزیراعظم اور نالائق وزیراعلیٰ کے پی کے رویے سے مایوس ہو چکے ہیں۔ یہ قوم سے مذاق نہیں تو اور کیا ہے کہ

گمشدہ وزیراعظم وفاقی وزیر صحت ہیں اور کے پی کے وزیر صحت بھی مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کی وبا قوم کے لئے مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے دوسری طرف نیازیہ سرکار کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں کے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین سے رابطے میں ہیںا ور ان سے کورونا وبا سے قوم کو بچانے کے لئے مشورے کر رہے ہیں جبکہ عمران خان منظورِ نظر بیوروکریٹس کے کہنے پر فیصلے کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما بہرامند خان تنگی نے بھی اجمل وزیر کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ اس وقت کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر متحرک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو صرف سندھ نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی سندھ نے تمام صوبوں کے ڈاکٹروں کو کورونا سے بچنے کے لئے کٹس فراہم کئے ہیں جبکہ نالائق وزیراعظم اور ان کے دو نالائق وزرائے اعلیٰ نے ڈاکٹروں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…