اسلام آباد (این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی سیدمحمود شاہ نے کہاہے کہ خبر آئی محمود شاہ کو کورونا ہوگیا، تحقیق پر پتہ چلا کہ این آئی ایچ نے محبوب شاہ کو محمود شاہ لکھ دیا۔جمعہ کو بلوچستان کے ضلع قلات سے متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی سید محمود شاہ نے
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہ وئے کہاکہ جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا این آئی ایچ والے اسے مثبت ظاہر کر رہے تھے، یہ چند سو لوگوں کی رپورٹ ہیں، باقی سب رپورٹس کا کیا ہو گا؟سید محمود شاہ نے کہا کہ تھری اور فور جی نیٹ ورک قلات میں بحال کریں، وہاں بچے آن لائن کلاسز سے محروم ہیں۔