پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

رات کی تاریکی میں ہونے والے اس اچانک حملے کو پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے پسپا کرکے رکھ دیا، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان،بھارت کے کئی علاقوں پر پاکستانی فوج قابض ہو گئی،1965ء کی جنگ میں شکست کے بعد بھارت نے عالمی طاقتوں کیساتھ مل کر پاکستان کیخلاف کیا پلان تیار کیا تھا ؟جس میں وہ کامیاب ہو گیا

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)1962میں چین کی بھارت کے ساتھ لڑائی ہوئی تو چینیوں نے پاکستان کو پیغام بھیجا کہ آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر لیں۔ اقوامِ متحدہ سے انصاف کی توقع لگانے والے پاکستان نے ایک بڑی عالمی طاقت کے کہنے پر یہ سنہری موقع ضائع کر دیا۔۔۔۔سینئر کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم’’بھارت یہ کیوں چاہتا ہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ 1965میں بھارت نے پہلے لاہور اور پھر سیالکوٹ کو

پاکستان سے جدا کرنے کی کوشش کی۔ رات کی تاریکی میں ہونے والے اس اچانک حملے کو پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے پسپا کرکے رکھ دیا۔ چونڈہ میں بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔ 1965کی جنگ میں بھارت کے کئی علاقوں پر پاکستانی فوج قابض ہو گئی مگر پھر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے کہنے پر یہ علاقے واپس کر دیے گئے۔1965 کی جنگ میں شکست کے بعد بھارتی خفیہ ادارے نے ایک اور عالمی طاقت کے خفیہ ادارے کے ساتھ مل کر سازشی کھیل تیار کیا، اس کھیل میں قومیتوں کی آگ کو ہوا دی گئی۔ اس کھیل میں مشرقی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر شیخ مجیب الرحمٰن بھارت کے ہتھے چڑھ گئے۔ قومیت کے نام پر رچائی جانے والی اس گھنائونی سازش میں کچھ بنگالی افسران بھی شامل ہو گئے۔ بھارت مغربی بنگال کے راستے مکتی باہنی کے اس کھیل میں اسلحہ پہنچاتا رہا۔ سرحدی علاقوں کے قریب ہی ٹریننگ کیمپ بنائے گئے تھے جبکہ اس سلسلے میں ایک بڑی کانفرنس بھارتی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت میں اگرتلہ میں منعقد ہوئی۔ اس کھلی دشمنی کا اعتراف بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کر چکے ہیں۔ افسوس اس اعتراف پر پاکستان کی نواز شریف حکومت چپ رہی۔ نواز شریف حکومت کہاں کہاں چپ رہی، اس سلسلے میں دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے انٹرویوز سامنے آ چکے ہیں۔ قومیت کی آگ کو بھڑکا کر بھارت 1971میں پاکستان کو دولخت کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ مشرقی پاکستان، بنگلہ دیش بن گیا۔ اس کے چار سال بعد بنگالیوں نے شیخ مجیب اور اس کے خاندان کے ساتھ کیا کیا، یہ سب کچھ بھارت کے بنگلہ دیش میں پہلے ہائی کمشنر جے این ڈکشٹ کی کتاب میں پڑھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…