منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف ترین برانڈ کی چار ہزار لیٹر جعلی مشروبات پکڑیں گئیں ، گودام سیل

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے جمعرات کو کاروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی ترسیل کرنے والے گاڑی کے تعاقب میں جعلی مشروبات گودام تک رسائی حاصل کی اور چار ہزار لیٹر مضر صحت جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔  ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے کہا ہے کہ جعلی مشروبات کی علاقائی سطح پر تیاری اور ترسیل عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس روزگار سے وابسطہ نیٹ ورک کی جھڑیں کھوکھلی کردی گئیں ہیں اور یہ اب شہر سے باہر مضافات میں سپلائی کرنے لگے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کا عوامی انٹیلجنس پر مبنی مظبوط نیٹ ورک اشیائے خوردونوش میں ہونے والی تمام تر خلاف ورزیوں پر نظریں جمائے رکھا ہے۔ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر نے کریک ڈاون کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی واصف شاہ معمول کے مطابق سنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ اچانک معروف پیپسی برانڈ کی جعلی مشروبات کی ترسیل کرنے والی گاڑی سے سامنا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے پبی میں واقع گودام تک جاپہنچی جہاں چار ہزار لیٹر سے زائد کی جعلی مشروبات کی کھیپ پکڑ کر سپلائی مینجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر عظمت کے مطابق جعلی مشروبات پشاور اور ملحقہ علاقوں کو سپلائی ہونے والے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…