جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شوگر کمیشن میں مراد علی شاہ کی طلبی، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو لکھا گیاایک اور خط سامنے آگیا

datetime 14  مئی‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن) شوگر کمیشن کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرنے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک اور خط لکھ دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن ٹی او آز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو طلب نہیں کر سکتا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن 11 اور 13 مئی کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کی طلبی کے احکامات واپس لے، چینی پر سبسڈی پنجاب حکومت نے دی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ میں 18-2017ء میں چینی کی قیمتیں کم ہوئی تھیں بڑھی نہیں تھیں، سندھ حکومت کو معاملے میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی انکوائری کمیشن کی جاری تحقیقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا ،چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایف آئی اے کے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا اس ضمن میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کیذریعے خط میں کہا گیا تھا کہ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں 18-2017ء￿ کے چینی کے معاملات شامل نہیں۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ درخواست کمیشن ا?ف انکوائری ایکٹ کے سیکشن تھری سب سیکشن تھری کے مطابق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…