جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا شاندار اعلان، متحدہ عرب امارات نے تمام ویزا جرمانے معاف کردیئے

datetime 14  مئی‬‮  2020 |

دوحہ( آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے تمام ویزا جرمانے معاف کردیئے ہیں۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کئے گئے فرمان کے مطابق یکم مارچ 2020 سے پہلے میعاد ختم ہونے والے افراد کو جرمانے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔میعاد ختم ہونے والے داخلی یا رہائشی اجازت نامے والے افراد کے لئے جرمانے کی مکمل معافی شامل ہے جو 18 مئی کے بعد ملک چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔

حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی کا اسمارٹ پلیٹ فارم استعمال کریں۔ نئے حکم نامے کا اطلاق متحدہ عرب عمارات میں کام کا اجازت نامہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔یہ رعایت ان لوگوں کو بھی حاصل ہوگی جن کے پاس دبئی کا ویزہ ہے لیکن وہ 180 دن سے زائد عرصے کیلئے ملک سے باہر ہیں۔متحدہ عرب امارات کے کسی بھی طرح کے ویزا یا رہائش رکھنے والے تمام افراد کو قابل تجدید مدت کے لئے کسی بھی جرمانے سے تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے رہائشی ان افراد پر بھی ہوگا جو ملک سے باہر ہیں۔متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ریذیڈنسی ویزا کے حامل جو رعایتی مدت سے قبل متحدہ عرب امارات نہیں پہنچتے ہیں ، اضافی فیس کے بغیر اپنے ویزا کی تجدید کروا سکیں گے۔مذکورہ فیصلہ دبئی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ فیصلے کا مقصد شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا، ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…