جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’ملک میں کرونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد درست نہیں‘‘ آپ کی نظر میں ہم چور ہیں،ہمارے ووٹر سمجھتے ہیں ہم ٹھیک ہیں ،ٹائیگر فورس کون ہے اور کیا ہے،جس نے ٹائیگر فورس کی تجویز دی کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکا، خواجہ سعد رفیق نے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ، حیرت انگیز دعویٰ بھی کر دیا

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں بہترین تشخیصی سہولیات کے دعوے سے اتفاق نہیں ،تافتان میں حکومتی بد نظمی کے بعد تباہی ہوئی ہے ،کرونا کا 8 ہزار کا ٹیسٹ 2 سے ڈھائی ہزار تک ہو سکتا ہے،ہمارے ملک میں کرونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد درست نہیں ہے ، مشیر صحت عوام کو جوابد نہیں ہیں ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو

پی پی ایز نہ ملنے کی وجہ سے کرونا ہو رہا ہے،معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی،ہے،آپ کی نظر میں ہم چور ہیں،ہمارے ووٹر سمجھتے ہیں ہم ٹھیک ہیں ،ٹائیگر فورس کون ہے اور کیا ہے،جس نے ٹائیگر فورس کی تجویز دی کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکا،ٹائیگر فورس کے بجائے سرکاری ادارے استعمال کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 16 ماہ کئی قید کاٹنے کے بعد آج بات کرنے کا موقع ملا،نفرت اور تعصب میں گندھے لوگوں کے ساتھ بات کرنا مشکل ہے،اس تعصب کی بنیاد آپ نے رکھی توفیق ملی تو حل بھی آپ ہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ کو درست حقائق نہیں بتائے گئے،لیول تھری کی صرف ایک لیبارٹری ہے جو لاہور میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیا میں بہترین تشخیصی سہولیات کے دعوے سے اتفاق نہیں ،تافتان میں حکومتی بد نظمی کے بعد تباہی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کا 8 ہزار کا ٹیسٹ 2 سے ڈھائی ہزار تک ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی آر مشین بھی تھوڑی موڈیفیکیشن کے ساتھ کرونا ٹیسٹ کر سکتی ہے،پی سی آر مشین پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں کرونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد درست نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشیر صحت تو عوام کو جوابدہ نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت تمام ڈاکٹرز کو پی پی ایز نہیں دے رہی،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پی پی ایز نہ ملنے کی وجہ سے کرونا ہو رہا ہے۔،قرنطینہ مراکز میں سہولیات نہیں،کھانا بھی اچھا نہیں مل رہا ،بیرون مل سے آنے والوں کے نتائج 24 گھنٹے میں ممکن بنائیں۔ سعد رفیق نے کہاکہ معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی،محصولات کا ہدف 55 ہزار ارب روپے تھا،حکومت صرف 37 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکی۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا ہمارے دور میں بھی غلط استعمال ہوا،اب بھی نیب کا غلط استعمال ہو رہا ہے،حمزہ شہباز اب بھی جیل میں ہے،آپ کی نظر میں ہم چور ہیں،ہمارے ووٹر سمجھتے ہیں ہم ٹھیک ہیں ،ٹائیگر فورس کون ہے اور کیا ہے؟جس نے ٹائیگر فورس کی تجویز دی کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکا۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کے دوران متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس کے بجائے سرکاری ادارے استعمال کریں،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…