اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا نے وفاقی وزیر اسدعمر کے ساتھ ٹیلیفون پر چینی تحقیقات کے معاملے پر گفتگو کے دوران ہونے والے دلچسپ مکالمے کا احوال بیان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے یوٹیوب پر جاری تجزیے کے دوران بتایا کہ اسد عمرنے ایف آئی اے کی انکوائری کمیشن میں بیان ریکارڈ کروا دیاہے جہاں ان سے 35 سے 40 منٹ تک سوال و جواب ہوئے ۔
جب وہ انکوائری کمیشن سے واپس آئے تومیری ان سے پندرہ سے بیس منٹ تک بات ہوئی جس دوران کئی سوال و جواب ہوئے، میں نے پہلے بھی ان پر بلاگز اور سٹوریز کی ہیں ، اسد عمر نے مجھے بہت ہی لائٹ موڈ یعنی خوشگوار ماحول میں کہا کہ میں نے آپ کے ویڈیو بلاگ بھی دیکھے ہیں ، میری بیگم آپ سے زیادہ خوش نہیں ہیں ۔سینئر صحافی روف کلاسرا نے کہا کہ میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میر ی بیگم بھی یہی کہتی ہے وہ بھی میرے کام سے خوش نہیں ہیں ، وہ کہتی ہیں تم روزانہ 20 کے قریب نئے دشمن بناتے ہو ، اچھے خاصے دوست ہوتے ہیں اور تعلقات ہوتے ہیں اور جونہی وہ پاور میں آتے ہیں تو تمام کے ساتھ کوئی نہ کوئی آپ کا مسئلہ شروع ہو جاتاہے ۔رئوف کلاسرا کا کہناتھا کہ میں نے اسد عمر سے کہا کہ میری بہن سے معذرت کیجیے گا ، کیا کریں یہ مشکل کام ہے ، مجھ پر بھی کوئی تنقید کرے تو مجھے بھی اچھی نہیں لگتی،، اسد عمر بہت ہی نائس آدمی ہیں ۔