جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پہلے ماسک پہنیں پھر تقریر کریں ، چیئرمین سینٹ نے کس ن لیگ کے سینئر ترین رہنما کو تقریر سے روک دیا 

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ نے سینیٹر جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے روکدیا ۔ منگل کو سینٹ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ نے سینیٹر جاوید عباسی کو بغیر ماسک کے تقریر سے روکدیا او ر کہاکہ پہلے ماسک پہن لیں ۔ جاوید عباسی نے کہاکہ ارکین کا کورونا ٹیسٹ ہو گیا سب کا منفی آیا ہے ،چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر جاوید عباسی نے ماسک پہن لیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ

پاکستان کی پالیسیوں پر آج لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں،جب چائنہ میں کیسز آنا شروع ہوئے پاکستان نے توجہ دینا شروع کر دی تھی،پاکستان میں اس دوران طلبہ وہاں پھنس چکے تھے،رحمان ملک نے اس معاملے پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے ڈیکلیئر کیا تبھی منصوبہ بندی کرنے کا وقت تھا،اسی دوران صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت تھی،ہم نے اپنی ان کو تسکین دینے میں وقت ضائع کر دیا،مشترکہ اجلاس بلانے میں حکومت نے دلچسپی ظاہر نہیں کی،اگر ہم بارڈر پر اس دوران سختی کر دیتے تو حالات یہاں تک نا پہنچتے،سکیننگ کے عمل کو بروقت ہی شروع کر دیتے تو وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…